Loading ...
Sorry, an error occurred while loading the content.

Dedicated 2 USA

Expand Messages
  • adnan akhtar
    Dedicated 2 USA آج تمہاری خونخاری پر حیرت ہے انسانوں کو تم تو خود تہذیب سکھانے نکلے تھےانسانوں
    Message 1 of 1 , Jun 1, 2009
    • 0 Attachment





      Dedicated 2 USA


      آج تمہاری خونخاری پر حیرت ہے انسانوں کو
      تم تو خود تہذیب سکھانے نکلے تھےانسانوں کو
      کیسا شوق چرایا تم کو شہروں کی بربادی کا
      جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو
      تم وہ ہیرو جس کے ستم سے ہیرو شیما رویا ہے
      شیوہ ء خوں آشام تمہارا شرمائے شیطانوں کو
      کتنے ہی معصوم سروں سے تم نے چادر چھینی ہے
      کتنی دکھ پہنچائے تم نے ننھی ننھی جانوں کو
      اتنے بھی سفاک منافق دنیا نے کب دیکھے تھے
      کتوں کا منہ چومنے والے قتل کریں انسانوں کو
      شاعر انور مسعود




       
      ( Adnan Akhtar )


      -----------------------------------------------
      Nothing in this world is IMPOSSIBLE as the word is "I M POSSIBLE".
      www.adnanakhtar.110mb.com
      -------------------------------------------------
    Your message has been successfully submitted and would be delivered to recipients shortly.